Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن ساؤتھ افریقہ کے خلاف جیت کے بعد اپنی ٹیم کی پرفارمنس سے خوش نظر آ رہے ہیں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اوئن مورگن نے کہا کہ ہم نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف زبردست کرکٹ کھیلی اور یہی گزشتہ دو سال سے ہماری کامیابی کا راز ہے۔
بین اسٹوکس کے حوالے سے اوئن مورگن نے کہا کہ ان کی پرفارمنس نے مجھے بہت متاثر کیا اور انھوں نے ثابت کیا کہ وہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں۔ اوئن مورگن نے ٹیم کی فیلڈنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈنگ میں روز روز ایسا دن نہیں آتا۔
آخر میں انھوں نے جوفرا آرچر کی تعریف کی اور کہا کہ نوجوان بولر نے کیرئیر کا شاندار آغاز کیا ہے۔ اوئن مورگن نے اگلے میچز میں بھی شاندار پرفارمنس کے عزم کا اظہار کیا۔ انگلش ٹیم اپنا اگلا میچ تین جون کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔
#ICC Cricket World Cup 2019#South Africa#England