Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری سابق بیٹسمن سر ویو رچرڈز بھی پاکستان کی ناقص پرفارمنس پر دلبرداشتہ ہو گئے۔ ویو رچرڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے آج جس طرح کھیلا ہے وہ اس سے کئی گناہ بہتر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ان لڑکوں کے ساتھ پاکستان سپر لیگ میں وقت گزارا ہے اور آج میں نے جو دیکھا ہے اس کے اوپر میں بھی افسردہ ہوں۔
پاکستان ٹیم جیت کا عزم لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اتری تھی لیکن کیریبین ٹیم کے فاسٹ بولرز نے شاہینوں کے ارمان خاک میں ملا دیے۔ فخر زمان اور بابر اعظم 22، 22 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ وہاب ریاض نے 18 اور محمد حفیظ نے 16 رنز اسکور کیے تھے۔ ان کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہو سکا تھا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#West Indies