Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے آل راؤنڈر روی بوپارہ نے ورلڈکپ کا آغاز ہوتے ہی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کر دی ہے لیکن انھوں نے صرف تین ٹیموں کا انتخاب کیا کیونکہ وہ چوتھی ٹیم کے حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکے ہیں۔ روی بوپارہ کے مطابق پاکستان، بھارت اور انگلینڈ سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔
انھوں نے ٹویٹر صارفین سے بھی دریافت کیا کہ آپ کے خیال میں کون سی چار ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز کر چکی ہے جہاں اس نے افتتاحی میچ میں ساؤتھ افریقہ کو شکست سے دوچار کیا۔
پاکستان کو میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں ہی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری عالمی کپ میں بھارت اپنا پہلا میچ 5 جون کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#India#England