ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے پاکستان ٹیم کے بیٹسمینوں کو مشورہ دیا کہ بیک فٹ پر کھیلنے کی اپنی تکنیک بہتر کر لیں کیونکہ ساری دنیا آپ کو دیکھ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر آپ نے اپنی اس خامی پر قابو نہ پایا تو اس ورلڈکپ میں آگے بڑھنے کے لیے آپ کے پاس کچھ نہیں ہو گا۔
ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولرز نے اپنے تیزرفتار باؤنسرز کے ساتھ پاکستان کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی تھی۔ قومی ٹیم کا کوئی ایک بیٹسمین بھی کیریبین بولرز کے ان باؤنسرز کا جواب نہیں دے سکا۔
پاکستان ٹیم کی یہ کمزوری گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والی سیریز میں پکڑی گئی تھی جس کے بعد دورہ ساؤتھ افریقہ میں بھی قومی بیٹسمین شارٹ پچ بولنگ پر بار بار آؤٹ ہوتے رہے۔