Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اتری تو بیٹسمینوں سے شائقین کی بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں کیونکہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بیٹنگ لائن نے زبردست کارکردگی دکھائی تھی لیکن اس بار سب کچھ الٹ ہو گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان صرف 105 رنز بنا سکا اور ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
میگا ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان کیلئے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھا۔ کیریبین ٹیم کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست پر پاکستانی شائقین کرکٹ خوب گرجے برسے۔ کچھ شائقین کرکٹ نے ٹویٹر پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم پر تنقید کے نشتر برسائے تو کچھ نے سرفراز الیون کی ہمت باندھی کہ ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا ہے اور امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم شاندار کم بیک کرے گی۔