Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان کو پہلے میچ میں ہی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
پاکستان کی شکست پر انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ یہ وہی پاکستان ہے جسے سب جانتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسی شکست کے باوجود یہ ٹیم ابھی بھی ورلڈکپ جیت سکتی ہے۔ سابق کرکٹر نے اپنے دوسرے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اگر انگلینڈ یہ ورلڈکپ نہیں جیت سکتا تو میں چاہوں گا کہ ویسٹ انڈیز یہ ٹائٹل اپنے نام کرے۔