Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے سابق بیٹسمین بیٹسمین کیون پیٹرسن نے پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے فیورٹ قرار نہیں دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں کیون پیٹرسن نے کہا کہ پاکستان ٹیم ایک غیرمتوقع ٹیم ہے اور ہمیشہ وہی ٹیم ورلڈکپ میں سیمی فائنل کے لیے میری فیورٹ ٹیم ہوتی مگر اس مرتبہ میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ یہ پوزیشن ویسٹ انڈیز کی ٹیم لے جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت تبدیل ہو چکی ہے، میزبان ٹیم کے ساتھ بھارتی ٹیم ورلڈکپ میں ان کی فیورٹ ٹیم ہے۔ کیون پیٹرسن نے کہا کہ کئی سال پہلے اوئن مورگن یہ کہا کرتے تھے کہ انگلینڈ کو مثبت کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے اور آج وہ جھلک اس ٹیم میں نظر آتی ہے۔
آسٹریلیا کے بارے میں سابق کرکٹر نے کہا کہ انھیں بھی کسی طور پر ہلکی ٹیم قرار نہیں دیا جا سکتا اور وہ ٹاپ فور میں جگہ بنا سکتی ہے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#India#Australia#England