Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ورلڈکپ میں اپنی چار سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بتا دیں۔ ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا سیمی فائنل کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، چوتھی ٹیم کے لیے سخت مقابلہ ہے مگر وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ جانا چاہیں گے۔
ورلڈکپ کے بہترین بیٹسمین پر مصباح الحق نے کہا کہ جیسن روئے اس وقت زبردست فارم میں ہیں اور وہ ورلڈکپ کے بہترین بیٹسمین بن سکتے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ یزوندر چہل اور راشد خان میں ورلڈکپ کا بہترین بولر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔
ورلڈکپ میں سرپرائز کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان ایک غیرمتوقع ٹیم ہے اور میگا ایونٹ میں کئی ٹیموں کو سرپرائز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔