پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کو ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تو انھوں نے انوکھا احتجاج کیا اور منہ پر ٹیپ لگا کر ٹویٹر پر تصویر پوسٹ کی۔ جنید خان نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وہ کچھ نہیں کہنا چاہتے کیونکہ سچ کڑوا ہوتا ہے۔
پی سی بی نے جنید خان کے خلاف ایکشن لینے سے گریز کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ جنید خان کی تکلیف کو سمجھ سکتے ہیں اس لیے کوئی ایکشن نہیں لیں گے۔
اب جنید خان کا غصہ اتر گیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جنید خان 2011 کے ورلڈکپ میں ٹیم کا حصہ ہونے کے باوجود کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے اور 2015 کے ورلڈکپ میں انھیں انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔