Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان انڈر-19 ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی۔ ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.3 اوورز میں 183 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ کامل مشرا 73 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔
اختر شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 9.3 اوورز میں 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جنید خان نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 46 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
روحیل نذیر 76 رنز بنا کر ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے۔ قاسم اکرم نے 26 رنز بنائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ اسی میدان پر کل کھیلا جائے گا۔
#Pakistan Under-19s#Sri Lanka Under-19s