Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مشن ورلڈکپ کا آغاز پاکستان ٹیم نے ایک خراب ریکارڈ کے ساتھ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پوری ٹیم 105 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور یہ پاکستان ٹیم کا ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے کم ترین ٹوٹل اسکور ہے۔ 2015 میں بھی پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 160 رنز ہی بنا سکی تھی۔
اس کے علاوہ یہ عالمی کپ کی تاریخ میں پاکستان کا دوسرا کم ترین اسکور بھی ہے۔ اس سے پہلے قومی ٹیم 1992 میں انگلینڈ کے خلاف 74 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ ورلڈکپ کی تاریخ پاکستان ٹیم پانچ مرتبہ 150 سے کم اسکور پر آؤٹ ہو چکی ہے۔
قومی ٹیم سولہ بار ورلڈکپ میں 200 رنز کا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 105 رنز کا ہدف دیا تھا اور کیریبین ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف 14 اوورز میں آسانی سے حاصل کر لیا تھا۔