Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں اپنے ابتدائی میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین اور کرکٹ پنڈت قومی ٹیم پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب سابق کرکٹرز نے شائقین سے گرین شرٹس کو ورلڈکپ میں سپورٹ کرنے کی درخواست کر دی۔
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ یہ میچ ختم ہو گیا ہے مگر آنے والے میچوں میں ہمیں ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، وہ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انھیں پورے ورلڈکپ میں ہماری سپورٹ کی ضرورت ہو گی۔
اظہر علی نے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات برا وقت ہمیں اچھے راستے پر لے آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے کمزور نہیں پڑنا۔ سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز نے پاکستانی شائقین کو اپنے پیغام میں کہا پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا یہ ٹیم اسے بہتر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کیلئے 9 میں سے صرف پانچ میچ جیتنے ہیں۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#West Indies