Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں گرین شرٹس کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں رنز کے انبار لگانے والی پاکستانی ٹیم صرف 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے بولرز نے پاکستان کیخلاف بہترین پلاننگ کے تحت بولنگ کی اور شارٹ پچ گیندوں سے حریف بیٹسمینوں کو پھنسا لیا۔
شارٹ پچ گیندوں پر پاکستان کے سات بیٹسمین آؤٹ ہوئے۔ ٹاپ آرڈر میں سوائے بابر اعظم کے تمام بیٹسمین شارٹ گیندوں پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس گئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل اور تھامس نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ تھامس نے صرف 27 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔
کپتان جیسن ہولڈر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رسل نے دو اور کوٹریل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان کو ورلڈکپ کے ابتدائی میچ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل 1992 اور 2007 ورلڈکپ میں بھی ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#West Indies