Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ناٹنگھم میں کھیلے گئے اپنے پہلے ہی میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی ویسٹ انڈیز بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 22ویں اوور میں صرف 105 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ویسٹ انڈیز کے بولرز نے پاکستانی بیٹسمینوں کو شارٹ پچ بولنگ سے اٹیک کیا جو کہ قومی کھلاڑیوں کی کمزوری ہے۔
ویسٹ انڈیز کے اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد نے پہلے ہی خبر دار کر دیا تھا کہ حریف ٹیم اپنے پہلے میچ میں پاکستان کیخلاف شارٹ گیندوں کا استعمال کر کے ان پر اٹیک کرے گی اور ان کی بات کو اہمیت نہ دینے کا ہرجانہ قومی ٹیم کو شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا۔
مشتاق احمد نے بتایا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں چار سے پانچ فاسٹ بولرز موجود ہیں جو کہ لمبے ہیں اور تیزرفتار بولنگ کرتے ہیں اس لیے وہ پاکستان کے خلاف شارٹ بولنگ سے اٹیک کریں گے۔