Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فاسٹ بولر محمد عامر کا ورلڈکپ کھیلنے کا خواب حقیقت میں بدل گیا۔ 2009 میں پاکستان ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد عامر کو دس سال بعد ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا۔ محمد عامر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جہاں انھوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
محمد عامر نے ویسٹ انڈیز کیخلاف چھ اوورز کیے جہاں انھوں نے 26 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد محمد عامر نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی مرتبہ دو یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
محمد عامر چکن پاکس کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں نہیں کھیل سکے تھے مگر تجربے کی بنیاد پر انھیں ورلڈکپ ٹیم میں شامل کیا گیا اور سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر بھی کافی تنقید ہوئی۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#West Indies