ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو رباڈا نے انٹرنیشنل لیول پر ٹیم سلیکشن کے کوٹہ سسٹم کی مخالفت کر دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں کگیسو رباڈا نے کہا کہ کوٹہ سسٹم گراس روٹ لیول پر نافذ ہونا چاہیے، انٹرنیشنل لیول پر اس سسٹم کے بجائے میرٹ پر ٹیم کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو صرف اس لیے موقع نہیں ملنا چاہیے کہ وہ کالا یا گورا ہے۔ کگیسو رباڈا نے مزید کہا کہ وہ کسی سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہتے اور نہ ہی ایسا کوئی بیان دینا چاہتے ہیں مگر مجھے ایسا لگتا ہے کہ جتنے سیاہ فارم لوگ مجھ سے متاثر ہیں اتنے ہی گورے بھی مجھ سے متاثر ہوتے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے کوٹہ سسٹم کے مطابق چھ سیاہ فارم کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں منتخب کرنا ضروری ہے۔