Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ انگلش ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا۔ ورلڈکپ میں انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں تین جون کو ناٹنگھم کے میدان پر نبردآزما ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے ورلڈکپ ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو پاکستان اور انگلینڈ میگا ایونٹ میں نو مرتبہ آمنے سامنے ہوئے۔
1979 سے 2003 تک کھیلے گئے میچز میں چار مرتبہ پاکستان اور چار میچز میں ہی انگلش ٹیم فاتح رہی۔ دونوں ٹیموں نے انگلینڈ میں ورلڈکپ کے تین میچز کھیلے اور تینوں میں انگلش ٹیم فاتح رہی۔
2007، 2011 اور 2015 کے میگا ایونٹس میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے نہیں ہوئیں۔ دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ کیپ ٹاؤن میں 2003 میں مدمقابل ہوئیں اور انگلینڈ نے اس میچ میں 112 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔