Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

یونیورس باس "کرس گیل" نے ورلڈکپ کے آغاز میں ہی ریکارڈ بنا ڈالا۔ پاکستان کے خلاف کرس گیل نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے 34 گیندوں پر سنچری اسکور کی جس میں چھ چوکے اور تین فلک شگاف چھکے شامل تھے۔ ان تین چھکوں کے بعد کرس گیل نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ (40) چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
ان سے پہلے یہ ریکارڈ 37 چھکوں کے ساتھ اے بی ڈویلیئز کے نام تھا۔ ون ڈے کرکٹ میں کرس گیل کے چھکوں کی کل تعداد 317 ہو گئی ہے۔ اس دوڑ میں سب سے آگے شاہد آفریدی ہیں۔ بوم بوم نے ون ڈے میچز میں 351 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ہی میچ میں عبرتناک شکست سے دوچار کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز اپنا اگلا میچ 6 جون کو اسی گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
#ICC Cricket World Cup 2019#South Africa#West Indies