Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آل راؤنڈر آندرے رسل نے پاکستان کے خلاف میچ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے تین اوورز میں صرف چار رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آندرے رسل نے کہا کہ مجھے میڈیم فاسٹ بولر کہا جاتا تھا اور مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا تھا۔
انھو نے کہا کہ آج جب پاکستان کے خلاف بولنگ کا موقع ملا تو میں نے اپنے اوپر سے میڈیم فاسٹ بولر کا ٹیگ اتروا دیا اور اب میں فاسٹ بولر کے نام سے مشہور ہونا چاہوں گا جس کی مجھے بےحد خوشی ہو گی۔
پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے آندرے رسل کے اس بیان پر کہا کہ میرا کیا قصور تھا؟ وہ پی ایس ایل فور ملتان سلطانز کا حصہ تھے مگر ٹیم کی جیت میں کوئی اہم کردار ادا نہ کر سکے تھے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#West Indies