Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا نے ورلڈکپ 2019 میں افغانستان کے خلاف فتح کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کیا ہے۔ اس میچ میں کینگروز کے پاس بہترین موقع تھا کہ ان کے بولرز ایک اعزاز اپنے نام کرتے لیکن فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی ایک نو بال نے تمام بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ میچ کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کے بولرز نے 3802 گیندیں بغیر نو بال کے کروائی تھیں۔
اگر افغانستان کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کے بولرز مزید 33 اوورز بغیر نو بال کے کروا دیتے تو وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں انگلینڈ کے بعد دوسری ٹیم بن جاتی جو بغیر نو بال کیے 4000 گیندیں کروا دیتی لیکن میچ کے دوسرے اوور میں ہی پیٹ کمنز نے نو بال کروا دی اور کینگروز الیون اس ریکارڈ سے محروم ہو گئی۔
گزشتہ پانچ ورلڈکپس میں چار مرتبہ آسٹریلیا نے ٹرافی جیتی ہے جبکہ مجموعی طور پر کینگروز نے پانچ مرتبہ عالمی کپ جیتا ہے۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں آسٹریلیا کی جیت کا تناسب (74.69) سب سے زیادہ ہے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Australia#Afghanistan