Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ کا عالمی میلہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری ہے جہاں آئی سی سی کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم نے ایونٹ کی رونقوں کو چار چاند لگائے وہیں عالمی کپ کو کامیابی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے بھرپور محنت کی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں کے دلچسپ انٹرویوز ریلیز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے انٹرویو میں بنگلہ دیش کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے اعتراف کیا کہ وہ بہت برے ڈانسر ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ مشفیق الرحیم کو سب سے زیادہ سیلفیز لینا پسند ہیں۔ تمیم اقبال نے کہا کہ مشرفی مرتضیٰ کو گانا نہیں آتا لیکن وہ مائیک پکڑ کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔
جب ان سے سوال ہوا کہ ٹیم کو کونسا کھلاڑی ہمیشہ فلائٹ اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے تو تمیم اقبال نے کہا کہ کوئی ایک نہیں بلکہ پوری ٹیم یہ مطالبہ کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شکیب الحسن "رومینٹک کامیڈی" سے بہت زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔