Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کرکٹ ماہرین کے مطابق اس ورلڈکپ میں پاک-بھارت معرکے کا انتظار کیا جا رہا ہے لیکن میرے خیال میں رواں میگا ایونٹ میں سب سے بڑا مقابلہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہو گا کیونکہ یہ دونوں ٹیمیں عالمی کپ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دی جا رہی ہیں۔
ہربھجن سنگھ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر پاکستان کی موجودہ ٹیم سے بھارت کا دس مرتبہ مقابلہ ہو تو 9 مرتبہ ہم ہی کامیاب ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی اس ٹیم میں صلاحیت ہی نہیں ہے کہ وہ بھارت کو ہرا سکے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آخری مرتبہ ایشیاء کپ 2018 میں آمنے سامنے ہوئی تھیں جہاں دونوں مرتبہ بھارتی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ شاہینوں نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں سورماؤں کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#India#England