Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں سرفراز احمد کا ایک ریکارڈ برابر ہوتے ہوتے رہ گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان نے بطور وکٹ کیپر بیٹسمین پچھلے میگا ایونٹ میں اپنا ورلڈکپ ڈیبیو کیا تھا جہاں انھوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف اہم میچ میں وکٹ کے پیچھے 6 شکار کیے تھے۔ یہ ورلڈکپ ڈیبیو پر کسی بھی وکٹ کیپر کی جانب سے سب سے اچھی پرفارمنس تھی۔
سرفراز احمد سے پہلے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین جمی ایڈمز کے پاس تھا جنہوں نے کینیا کے خلاف اپنا ورلڈکپ (1996) ڈیبیو کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجنے میں بولرز کی مدد کی تھی۔
رواں ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹسمین ایلکس کیری نے جمی ایڈمز کا ریکارڈ تو برابر کر دیا لیکن وہ سرفراز احمد سے پیچھے رہے۔ افغانستان کے خلاف اپنا ورلڈکپ ڈیبیو کرتے ہوئے آسٹریلوی کیپر نے بھی وکٹ کے پیچھے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پانچ کھلاڑیوں کا شکار کیا۔