Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شعیب اختر نے ٹویٹر پر ایک تصویر اپلوڈ کی جس میں وہ انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن کو آؤٹ کر کے جشن منا رہے ہیں۔ شعیب اختر نے اس تصویر کے ساتھ پاکستان ٹیم کو پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ خون اور پسینہ بہاؤ، جذبہ اور بدمعاشی دکھاؤ کیونکہ جب آپ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو ان چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ آپ کی چھاتی پر جو ستارہ ہے وہ آپ کا فخر ہے، تگڑا کھیلو اور لڑ جاؤ۔ کیون پیٹرسن نے تصویر کے اوپر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوست میں آپ کے ساتھ بحث نہیں کر سکتا، میں نے اس میچ میں سنچری اسکور کرتے ہوئے آپ کی پٹائی کی تھی۔
شعیب اختر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بہت زبردست کھلاڑی تھے لیکن آپ کو آؤٹ کرنے کے بعد میں نے جو چکن ڈانس کیا تھا وہ مجھے بہت پسند آیا تھا۔ انھوں نے کیون پیٹرسن کو یہ بھی یاد دلایا کہ پاکستان ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت گیا تھا۔