پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے ساؤتھ افریقہ کو مدد کی پیشکش کر دی۔ ٹویٹر پر ہرشل گبز نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہماری بولنگ لائن میں ورائٹی کی کمی ہے، ٹیم میں ایک لیفٹ آرم فاسٹ بولر کے ہونے سے مدد ملتی ہے اور ہمیں اگلے ورلڈکپ سے پہلے ایک لیفٹ آرم فاسٹ بولر تیار کرنا ہو گا۔
فیصل اقبال نے اس ٹویٹ کے جواب میں انھیں مدد کی پیشکش کی اور کہا کہ ہمارے پاس بائیں ہاتھ کے بہت زیادہ فاسٹ بولر ہیں، آپ امپورٹ کر لیں۔ جواب میں ہرشل گبز کا کہنا تھا کہ ہاں آپ کے پاس تو بہت زیادہ لیفٹ آرم فاسٹ بولرز ہیں۔
ہرشل گبز نے َایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ساؤتھ افریقہ تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس ہو رہا ہے جیسا کہ کپتان نے کہا کہ اس طرح ورلڈکپ کا آغاز نہیں ہوتا۔