Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ICC Cricket World Cup 2019

کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں ساؤتھ افریقہ کو انگلینڈ کے بعد بنگلہ دیش سے بھی شکست ہو گئی۔ اس ناقص پرفارمنس کی وجہ سے ساؤتھ افریقہ پر تنقید کی جا رہی ہے۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹر اویس شاہ نے ٹویٹر پر کہا کہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم بہت بری ہے۔
انھوں نے ساؤتھ افریقہ کی بیٹنگ کے دوران کہا کہ اوول کی فلیٹ وکٹ پر انھیں یہ رنز بنانے چاہیے مگر پروٹیاز کی ٹیم اویس شاہ کی بات کو درست ثابت نہ کر سکی۔
سابق بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ ساؤتھ افریقہ کے پاس آخری اوورز میں تیز کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت نہیں تھی۔ ورندر سہواگ نے بھی بنگلہ دیش کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش نے زبردست کھیلا۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے کہا کہ بنگلہ دیش نے بہت ہی پروفیشنل پرفارمنس دی، اب سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں پھر سے سوچا جا سکتا ہے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Bangladesh#South Africa#England