Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش نے اپنا ورلڈکپ مشن ساؤتھ افریقہ کے خلاف فتح کے ساتھ شروع کر دیا۔ بنگلہ دیش نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ریکارڈ 330 رنز بنا کر تمام ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ بنگلہ دیشی بیٹسمین شکیب الحسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75 رنز اسکور کیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔
اس کے ساتھ ہی شکیب الحسن ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 250 وکٹیں اور پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے آل راؤنڈ بن گئے۔ شکیب الحسن کے علاوہ عبدالرزاق، شاہد آفریدی، جیک کیلس اور سنتھ جےسوریا بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ میں شکیب الحسن نے مشفیق الرحیم کے ساتھ 142 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بھی قائم کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی گزشتہ پانچ اننگز کا جائزہ لیں تو انھوں نے 65، 61، 29، 50 اور 75 رنز بنائے۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Bangladesh#South Africa