Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کی ٹیم نے ورلڈکپ میں دھماکے دار اینٹری کر دی اور ساوتھ افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف 330 رنز بنا کر اپنی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ون ڈے کرکٹ اور ورلڈکپ کی تاریخ میں بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ 330 رنز اسکور کیے۔ بنگلہ دیش نے نہ صرف 330 رنز بنائے بلکہ ساؤتھ افریقہ کو شکست سے بھی دوچار کیا۔
اس سے پہلے بنگلہ دیش نے 2015 ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف 322 رنز اسکور کیے تھے جو ان کا ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے بڑا ٹوٹل تھا۔ بنگال ٹائیگرز نے ورلڈکپ میں اب تک صرف دو مرتبہ ہی تین سو سے زائد رنز بنائے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ بنگلہ دیش کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی ہے۔ بنگلہ دیش اگلے میچ میں پانچ جون کو نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Bangladesh#South Africa