Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی سنچری مکمل کر لی۔ عمران طاہر دوسرے لیگ اسپنر ہیں جنہوں نے 100 میچوں میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کی ہے۔ ان سے پہلے نکی بوجے کو 100 سے زائد ون ڈے میچوں میں ساؤتھ افریقہ کی طرف سے کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔
اس موقع پر عمران طاہر کا کہنا تھا کہ 100 میچوں میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں نے ورلڈکپ 2011 میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا، کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ ساؤتھ افریقہ کی طرف سے 100 ایک روزہ میچز کھیلنے میں کامیاب ہو جاﺅں گا۔
عمران طاہر کو ایک اور منفرد اعزاز یہ بھی حاصل ہے کہ وہ ورلڈکپ کھیلنے والے سب سے زائد العمر کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے یہ اعزاز ورلڈکپ کے ابتدائی میچ میں انگلینڈ کے خلاف حاصل کیا تھا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Bangladesh#South Africa