بھارتی کرکٹ ٹیم ساؤتھیمپٹن میں موجود ہے جہاں وہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف اپنے پہلے ورلڈکپ میچ کی تیاری کر رہی ہے۔ ساؤتھیمپٹن میں پریکٹس سیشن میں فیلڈنگ کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے انگوٹھے پر زوردار گیند لگی جس کے بعد بھارتی ٹیم کے ڈاکٹرز نے میدان میں آ کر ویرات کوہلی کے انگوٹھے کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ویرات کوہلی کو دوبارہ پریکٹس سیشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ پریکٹس سیشن کے اختتام پر دیکھا گیا کہ ویرات کوہلی اپنے انگوٹھے کو برف لگاتے ہوئے واپس جا رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے میچ کیلئے مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم پانچ جون کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ سے اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز کرے گی۔