Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سری لنکا کی انڈر-19 ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 195 رنز ہی بنا سکی۔ شیراز خان اور محمد وسیم نے 2، 2 جبکہ جنید خان اور محمد طحہٰ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بیٹسمین حیدر علی نے 95 گیندوں پر 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان روحیل نذیر نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 69 رنز اسکور کیے۔
دونوں بیٹسمینوں کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں تیسری کامیابی حاصل کی۔ مہمان ٹیم کو سری لنکا کے خلاف سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔
#Pakistan Under-19s#Sri Lanka Under-19s