Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے حارث سہیل کی ورلڈکپ ٹیم میں سلیکشن پر سوال اٹھا دیا۔ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ حارث سہیل ایک روزہ کرکٹ کے کھلاڑی ہی نہیں ہیں اور انھیں ورلڈکپ ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 سال انھوں نے زرعی ترقیاتی بینک کی قیادت کی اور کبھی حارث سہیل کو محدود اوورز کے میچوں کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ ٹیم میں حارث سہیل کو شامل کرنا ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ سابق آل راؤنڈر نے حارث سہیل کی جگہ شعیب ملک کو پلئینگ الیون میں شامل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ اس کے علاوہ عبدالرزاق اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی ٹیم میں شمولیت سے بھی مطمئن نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امام الحق کے بجائے فخر زمان اور محمد حفیظ سے اوپننگ کروائی جائے۔