نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم نے ورلڈکپ میں تمام ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئیاں کی ہیں جس میں اب تک ایک پیشگوئی درست ثابت ہوئی ہے جبکہ ایک غلط ثابت ہوئی ہے۔ برینڈن میک کولم نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں 5 میچز جیتے گی اور 4 میں اسے شکست ہو گی۔
میک کولم کے مطابق پاکستان لیگ میچز میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دے گا۔ سابق کیوی کپتان کی ایک پیشگوئی درست نکلی ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست ہو گی۔
دیگر ٹیموں کے حوالے سے برینڈن میک کولم نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیم لیگ میچوں میں 8، 8 کامیابیاں حاصل کریں گی، آسٹریلیا 6 جبکہ نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 5، 5 میچز جیتیں گی۔