Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں ساؤتھ افریقہ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ پہلے ڈیل اسٹین انجری کا شکار ہوئے اور اب فاسٹ بولر لنگی نگیڈی بھی انجرڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں لنگی نگیڈی نے چار اوورز میں 34 رنز دیے اور پھر ہیمسڑنگ انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ لنگی نگیڈی اب بولنگ کرنے واپس نہیں آئیں گے اور میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم ورلڈکپ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش سے شکست کھا چکی ہے اور اب اسے بھارت کے خلاف میچ میں لنگی نگیڈی کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی۔ فاسٹ بولر کے آج اسکینز کروائے جائیں گے۔
ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کے مینجر موسیٰ جی کے مطابق نگیڈی کو مکمل فٹ ہونے میں کم از کم دس روز لگ سکتے ہیں۔
#ICC Cricket World Cup 2019#India#Bangladesh#South Africa