Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے خلاف بنگلہ دیش کی فتح میں آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اہم کردار ادا کیا۔ پہلے انھوں نے بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز کی اننگز کھیلی اور بعد میں بولنگ میں ایک وکٹ بھی حاصل کی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شکیب الحسن نے کہا کہ ہم نے ورلڈکپ میں کافی اپ سیٹ کیے ہیں، میں بھی چار ورلڈکپ کھیل چکا ہوں جہاں ہم نے کئی مرتبہ اپ سیٹ کیے مگر اس مرتبہ اپ سیٹ کے لیے نہیں بلکہ دیگر ٹیموں پر کچھ ثابت کرنے کے لیے آئے ہیں۔
شکیب الحسن نے کہا کہ جب ہم انگلینڈ آئے تو ہمیں اپنی ٹیم پر یقین تھا اور ہمیں ٹورنامنٹ میں آگے جانے کے لیے اس قسم کی شروعات کی ہی ضرورت تھی۔ اپنی پرفارمنس پر شکیب الحسن نے کہا کہ میں نے دو سال وورسٹر شائر کی جانب سے کھیلا جس کے باعث انگلینڈ میں کھیلنے میں کافی مدد مل رہی ہے۔