Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پہلا اپ سیٹ ہو گیا۔ بنگلہ دیش نے ساؤتھ افریقہ کو 21 رنز سے شکست دے کر سب کو حیران کر ڈالا۔ اوول کے میدان میں ساؤتھ افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے ٹیم کو 60 رنز کا آغاز دیا۔ تمیم 16 اور سومیا سرکار 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شکیب الحسن نے 75 اور مشفیق الرحیم نے 78 رنزکی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ اختتامی لمحات میں محموداللہ نے 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اسکور 330 تک پہنچا دیا۔ یہ بنگلہ دیش کا ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب بڑا اسکور ہے۔
جواب میں ڈی کوک کے 23، مرکرم کے 45 اور کپتان فاف ڈوپلیسی کے 62 رنز کے ساتھ ساؤتھ افریقہ نے ہدف حاصل کرنے کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔ ڈوسن 41، ڈیوڈ ملر 38 اور جے پی ڈومینی 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پروٹیاز کی جیت کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ ساوتھ افریقہ کی ٹیم پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 309 رنز ہی بنا سکی۔ مستفیض الرحمان نے تین اور سیف الدین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Bangladesh#South Africa