Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کی ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف جیت کا کریڈٹ اپنے بیٹسمینوں کو دے دیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ آئرلینڈ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا، اُسی فارم کو جاری رکھنا چاہتے تھے اور خوش ہیں کہ ورلڈکپ میں بھی اس قسم کا آغاز ملا۔
انھوں نے کہا کہ ٹاس جیت کر ساؤتھ افریقہ نے ہمیں بیٹنگ دی تو ہم تھوڑے کنفیوژ تھے کہ وکٹ کس طرح کھیلے گی مگر بیٹسمینوں نے زبردست پرفارمنس دکھا کر ایک بڑا ٹوٹل اسکور کیا۔
مشرفی مرتضی نے مزید کہا کہ سومیا سرکار نے اچھا آغاز فراہم کیا جس کے بعد شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم نے زبردست بیٹنگ کی۔ بنگلہ دیشی کپتان نے کہا کہ بولرز جانتے تھے کہ اس وکٹ پر یہ ہدف باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے اس لیے انھوں نے اچھے ایریاز میں بولنگ کی۔