Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست پر افسردہ نظر آ رہے ہیں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ہم اپنے پلان پر عملدرآمد نہیں کر سکے۔ انھوں نے کہا کہ 330 ایک بڑا اسکور تھا مگر یقیناََ ہماری بیٹنگ میں اتنی صلاحیت تھی کہ اس کو کامیابی سے حاصل کر سکتے ہیں مگر بیٹسمین ناکام ہو گئے۔
فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ برصغیر کی ٹیم اگر بڑا اسکور بورڈ پر سجا لے تو وہ ٹیموں کو پھنسا لیتے ہیں اس لیے اگلے میچز میں ان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ تبدیل کر سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ 45 اوورز کے بعد دونوں ٹیموں کا اسکور برابر تھا مگر ہم نے جو آخری چار اوورز میں 54 رنز دیے اس نے فرق ڈالا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Bangladesh#South Africa