Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوا۔ آسٹریلیا کی 5 وکٹیں صرف 79 رنز پر گر چکی تھیں جس کے بعد کینگروز کو شکست کے آثار واضح نظر آنے لگے تھے۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے نیتھن کولٹرنائل نے اس موقع پر شاندار بیٹنگ کی اور آسٹریلیا کا اسکور 288 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انھوں نے 60 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکو‌ں کی مدد سے 92 رنز اسکور کیے جبکہ ایک ورلڈ ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ کولٹرنائل ورلڈکپ میچز میں آٹھویں نمبر پر سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔
ان کی اس اننگز نے آسٹریلیا کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا جس کے باعث انھیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ آسٹریلوی ٹیم ورلڈکپ میں اپنا اگلا میچ 9 جون کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔