Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلوی ٹیم ورلڈکپ میں 23 سالہ انتظار ختم کرنے میں ناکام ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری میچ 1996 کے ورلڈکپ میں جیتی تھی جس کے بعد اسی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کیریبین ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
ورلڈکپ 1999 اور 2007 میں بھی دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوئیں مگر ویسٹ انڈیز کو کامیابی نہ مل سکی۔ ورلڈکپ 2011 اور 2015 میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نہیں ہوا اور اب 2019 میں ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔
میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 288 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ نیتھن کولٹرنائل 92 اور اسٹیو اسمتھ 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے مقابلہ تو خوب کیا مگر کینگروز نے 15 رنز سے میچ جیت لیا۔