Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا جس کے بعد لوئر آرڈر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ پہلی بیٹنگ کرنے والی آسٹریلیا کی پانچ وکٹیں صرف 79 رنز پر گر گئی تھیں۔ اسٹیو اسمتھ اور ایلکس کیری نے اسکور 147 رنز تک پہنچایا۔ اس کے بعد نیتھن کولٹرنائل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 288 رنز تک پہنچا دیا۔
آسٹریلیا نے پانچ وکٹیں گرنے کے بعد ورلڈکپ میچ میں ریکارڈ 209 رنز اسکور کیے۔ اس سے پہلے آسٹریلوی ٹیم پانچ وکٹیں گرنے کے بعد ورلڈکپ 2003 میں پاکستان کے خلاف 164 رنز بنا چکی ہے۔ لوئر آرڈر کی اس شاندار بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رنز سے کامیابی حاصل کی اور ورلڈکپ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹی۔