Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم نے 2011 کے ورلڈکپ میں ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل جیتا اور 2015 کے ورلڈکپ میں بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ میں رواں دہائی کی کامیاب ترین ٹیم ہے۔ ورلڈکپ میچز میں بھارتی ٹیم کی جیت کا تناسب 83.33 فیصد ہے۔
آسٹریلوی ٹیم نے 80 فیصد میچز جیتے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 77.77 فیصد میچز جیت کر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان نے ورلڈکپ 2011 میں سیمی فائنل اور 2015 میں کوارٹر فائنل کے لیے کوالی فائی کیا۔
رواں دہائی میں پاکستان کی جیت کا تناسب 64.70 فیصد ہے۔ اس فہرست میں سری لنکا پانچویں، ساؤتھ افریقہ چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔