Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم شاندار فارم میں ہیں۔ انھوں نے انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ میچ میں بھی بابر اعظم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا بابر اعظم کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ورلڈکپ 2019 کے بہترین بیٹسمین ہوں گے۔
گرانٹ فلاور نے کہا کہ بابر اعظم ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے کھیل میں نکھار لا رہے ہیں اور ابھی وہ شاندار فارم میں بھی ہیں۔ بیٹنگ کوچ کا بابر اعظم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے اسٹرائیک ریٹ میں بھی بہتری آ رہی ہے۔ بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں چار میچوں میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 277 رنز اسکور کیے تھے۔