Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کا سب سے بڑا معرکہ پاک بھارت میچ 16 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے کر تاریخ بدلنے کا بہترین موقع ہے۔ معین خان کہتے ہیں کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اب تک بھارت کو ورلڈکپ میں شکست دینے میں ناکام رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھی بھارت کے خلاف ہی جیتا تھا اب اسی ٹیم کو تاریخ رقم کرنے کا ایک اور موقع ملا ہے تاہم تمام کھلاڑیوں کو اس موقع کا بہتر انداز میں فائدہ اٹھانا ہو گا۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارتی ٹیم پر اٹیک کر کے اور بناء کسی دباؤ کے کھیلنا ہو گا۔