Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

International Cricket Council (ICC)

آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی کے وکٹ کیپنگ گلوز سے بھارتی فوج کا لوگو ہٹایا جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ورلڈکپ کے پہلے میچ میں مہندر سنگھ دھونی کے وکٹ کیپنگ گلوز پر بھارتی فوج کا لوگو دیکھا گیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے یہ فوراً ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ میں جب دھونی نے فیلکوائیو کو اسٹمپ آؤٹ کیا تو ان کے گلوز پر بھارت کی خصوصی فوج پیرا ملٹری کمانڈوز کا لوگو دیکھا گیا تھا۔ یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں بھی فوجی کیپ پہن کر آئی تھی۔
بھارتی ٹیم کی اُس حرکت پر آئی سی سی نے موقف اپنایا تھا کہ بھارتی بورڈ کی طرف سے اس کی اجازت طلب کی گئی تھی۔