Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ ساؤتھ افریقہ کے لیے پاکستان انڈر-19 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ روحیل نذیر کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ پاکستان انڈر-19 ٹیم نے حال ہی میں سری لنکا کی انڈر-19 کو ون ڈے سیریز میں شکست دی اور اس ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم میں روحیل نذیر، حیدر علی، عباس آفریدی، اختر شاہ، عامر علی، باسط علی، فہد منیر، عرفان نیازی، محمد عامر، محمد حارث، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، سائم ایوب اور شیراز خان شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم دورہ ساؤتھ افریقہ پر 22 جون سے 7 جولائی تک سات ون ڈے میچز کھیلے گی اور ورلڈکپ 2020 کی تیاری کرے گی۔ دورے سے پہلے پاکستان انڈر-19 ٹیم کا 11 جون سے 14 جون تک لاہور میں کیمپ بھی لگے گا۔