Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ایک نیا اعزاز اپنے نام کر کے پاکستان کے لیجنڈری کرکٹرز کی فہرست میں اپنا نام درج کر لیا ہے۔ محمد حفیظ پاکستان کے ساتویں بیٹسمین بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں 12,000 سے زائد رنز اسکور کیے ہوں۔
محمد حفیظ پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ میچز کھیل کر 3,652 رنز بنا چکے ہیں اور وہ اب تک 212 ایک روزہ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں 6,461 رنز ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ اس کے علاوہ 89 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آل راؤنڈر 1,908 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین انضمام الحق ہیں جنہوں نے 20,580 رنز اسکور کیے۔ اس فہرست میں یونس خان، محمد یوسف، جاوید میانداد، سلیم ملک اور سعید انور بھی شامل ہیں۔