Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ کی دفاعی چیمپین ٹیم آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میچ 12 جون کو ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور پاکستان ورلڈکپ میں تین، تین میچز کھیل چکی ہیں۔ آسٹریلیا نے دو مقابلے جیتے ہیں اور ایک میں انہیں شکست ہوئی۔ قومی ٹیم کو پہلے میچ میں شکست ہوئی، انگلینڈ کیخلاف شاہینوں نے فتح سمیٹی جبکہ سری لنکا کیخلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
پاکستان کا ورلڈکپ میں آسٹریلیا کیخلاف ریکارڈ دیکھا جائے تو اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ میں 9 میچز کھیلے گئے جس میں سے پانچ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی جبکہ چار میچوں میں فتح گرین شرٹس کے نام رہی مگر کینگروز نے قومی ٹیم کو ورلڈکپ کے اہم میچوں میں شکست سے دوچار کیا ہے۔
ورلڈکپ 1987 میں پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست ہوئی، ورلڈکپ 1999 میں کینگروز نے قومی ٹیم کو فائنل میں شکست دی جبکہ گزشتہ میگا ایونٹ میں بھی قومی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر ورلڈکپ سے باہر کرنے والی ٹیم آسٹریلیا ہی تھی۔