Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

7 جون کو قومی ٹیم کا سری لنکا کیخلاف میچ بارش کی مداخلت کے باعث ممکن نہیں ہو سکا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ٹاؤنٹن میں اگلے چار دن بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور میچ والے دن بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا تھا۔
قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ 12 جون کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم تین میچز کھیل کر ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا چار پوائنٹس چوتھے نمبر پر ہے۔