Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے جارح مزاج بیٹسمین عمر اکمل کو چیمپئنز ٹرافی 2017 کے لیے پاکستان ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا مگر فٹنس مسائل کی وجہ سے انھیں وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔ عمر اکمل نے اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2017 میں انگلینڈ میں میرے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ میرے ساتھ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے انگلینڈ میں جو ہوا اس کے بعد میں پاکستان کی جانب سے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کر چکا تھا مگر میری اہلیہ اور بھائی کامران اکمل نے میری حوصلہ افزائی کی اور مجھے سمجھایا جس کے بعد میں نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا۔
یاد رہے عمر اکمل کی اہلیہ نور پاکستان کے سابق کپتان عبدالقادر کی بیٹی ہیں۔ اس کے علاوہ عمر اکمل نے گفتگو کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔